عیاض بن غطیف نے کہا: ہم عیادت کے لئے سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”نیکی کا ثواب اس جیسی دس نیکیوں کا ہے۔“[سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2798]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2805] » اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [مجمع الزوائد 3830 وقال المناوي فى فيض القدير رواه البخاري فى الأدب المفرد بسند حسن]
وضاحت: (تشریح حدیث 2797) قرآن پاک میں ہے: «﴿مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا﴾ [الانعام: 160] » یعنی جو شخص نیک کام کرے گا اس کو اس کے دس گنے ملیں گے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم اور مومنین کے ساتھ کرم گستری ہے کہ ایک نیکی کا بدلہ دس نیکیوں کے برابر عطا فرمائے گا، یہ کم سے کم اجر ہے، ورنہ قرآن و حدیث میں کئی سو بلکہ بعض نیکیوں کا اجر ہزاروں بلکہ لاکھوں گنا تک ملے گا۔