سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر میں کسی مقام پر اترتے تو وہاں سے کوچ نہ کرتے جب تک کہ دو رکعت نماز نہ پڑھ لیتے یا اس مقام سے دو رکعت نماز پڑھ کر رخصت ہوتے۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: اس کی سند میں عثمان بن سعد ضعیف ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2716]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف عثمان بن سعد، [مكتبه الشامله نمبر: 2723] » اس حدیث کی سند جیسا کہ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا عثمان بن سعد کی وجہ سے ضعیف ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1205] ، [نسائي 497 وفيه: لم يرتحل حتى يصلي الظهر] ، [طبراني فى الأوسط 3465] ، [كشف الاستار 747] ، [ابن عدي 1817/5] ، [العقيلي 205/3] ، [أبويعلی 4315] ، [مجمع الزوائد 3725]