ایاس بن سلمہ نے کہا: میرے والد نے حدیث بیان کی، کہا: ایک آدمی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چھینک آئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو یرحمک اللہ کہا، دوبارہ پھر اسے چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندے کو زکام ہے۔“[سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2696]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده قوي، [مكتبه الشامله نمبر: 2703] » اس حدیث کی سند قوی ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2993] ، [أبوداؤد 5037] ، [ترمذي 2743] ، [ابن ماجه 3714] ، [ابن حبان 603] ، [طبراني 13/7، 6234] ، [ابن السني 245]
وضاحت: (تشریح حدیث 2695) اس حدیث میں ہے کہ ایک سے زیادہ بار چھینکے تو جواب دینا ضروری نہیں۔ ابن ماجہ میں ہے کہ تین بار جواب دیا جائے، اس سے زیادہ چھینک آئے تو یرحمک اللہ کہنا ضروری نہیں ہے، بلکہ چھینکنے والا مزکوم ہے، یعنی ایک بار سے زیادہ چھینکنے پر جواب مستحب ہے، واجب نہیں۔