سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چھینکنے والا کہے گا: «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ»(الله کا بہت بہت شکر ہے ہر حال میں)، اور سننے والا جواب میں کہے گا: «يَرْحَمُكُمُ اللّٰهُ»(اللہ تم پر رحم کرے)، پھر چھینکنے والا کہے گا: «يَهْدِيْكُمُ اللّٰھُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ» یعنی اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارا حال سدھار دے۔“[سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2694]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى سيئ الحفظ جدا، [مكتبه الشامله نمبر: 2701] » اس روایت کی سند ضعیف ہے لیکن اس کا شاہد موجود ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6224] ، [أبوداؤد 5033] ، [ترمذي 2742] ، [الطيالسي 1864] ، [ابن السني فى عمل اليوم و الليلة 255] ، [طبراني 161/4، 4009] ، [الحاكم فى المستدرك 266/4]