سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی“ یا یہ کہا: ”جب کوئی آدمی اپنی جگہ سے اٹھ جائے (کسی حاجت سے) پھر لوٹ کر آئے تو وہی زیادہ حقدار ہے اس جگہ بیٹھنے کا۔“[سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2689]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2696] » اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2179] ، [أبوداؤد 4853] ، [ابن ماجه 3717] ، [ابن حبان 588] ، [موارد الظمآن 1957]
وضاحت: (تشریح حدیث 2688) جو آدمی واپس آنے کی نیّت سے کسی حاجت کے لئے اپنی جگہ سے اٹھ کر کہیں جائے، واپس آ کر اس جگہ بیٹھنے کا وہی زیادہ حقدار ہے۔ کوئی دوسرا شخص بیٹھ بھی جائے تو اس کو وہاں سے ہٹ جانا چاہیے۔ واللہ اعلم۔