سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے تھے: ”ہر مرنے والے کے عمل کا سلسلہ ختم ہو جاتا ہے سوائے اللہ کے راستے میں پہرہ دینے والے کے، اس کے عمل کا سلسلہ جاری رہتا ہے یہاں تک کہ وہ دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔“[سنن دارمي/من كتاب الجهاد/حدیث: 2462]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف ابن لهيعة وإن كان من رواية عبد الله بن يزيد عنه، [مكتبه الشامله نمبر: 2469] » اس روایت میں عبداللہ بن لہیعہ ہیں جو ضعیف ہیں۔ دیکھئے: [أحمد 150/4، 157] ، [طبراني 308/17، 4480] ، [مستدرك 144/2] ، اس کا شاہد بھی ہے۔ دیکھئے: [ابن حبان 4624] ، [موارد الظمآن 1624]