سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کنواری یتیم لڑکی سے اس کی شادی کے بارے میں پوچھا جائے گا، اگر خاموش رہے تو اس نے گویا اجازت دیدی، اور اگر انکار کر دے تو مجبور نہ کی جائے گی۔“[سنن دارمي/من كتاب النكاح/حدیث: 2222]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2231] » اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد: كتاب النكاح، باب فى الاستئمار] ، [نسائي 3267] ، [أبويعلی 7327] ، [ابن حبان 4085] ، [موارد الظمآن 1238]