سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کھانا رکھ دیا جائے تو اپنے جوتے اتار دو کیونکہ یہ تمہارے قدموں کے لئے زیادہ راحت پہنچانے کا سامان ہے۔“[سنن دارمي/من كتاب الاطعمة/حدیث: 2117]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «في هذا الإسناد علتان موسى بن محمد منكر الحديث ومحمد بن إبراهيم لم يسمع أبا هريرة، [مكتبه الشامله نمبر: 2125] » یہ حدیث کئی علل و اسباب کی وجہ سے ضعیف ہے۔ تخریج کے لئے دیکھئے: [طبراني فى الأوسط 3226] ، [الحاكم 119/4] ، [أبويعلی 4188] ، [بزار فى كشف الاستار 2867] و [مجمع البحرين 4037]