سیدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں ثنیہ علیا (یعنی مقامِ کدا) کی طرف سے داخل ہوتے تھے (جو بطحاء میں ہے) اور ثنیہ سفلیٰ کی طرف سے مکہ سے خارج (واپس) ہوتے تھے (یعنی نیچے والی گھاٹی کی طرف سے)۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1966]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1970] » اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1577] ، [مسلم 1257] ، [أبوداؤد 1866] ، [نسائي 2865]
وضاحت: (تشریح حدیث 1965) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک راستے سے مکہ جاتے تھے اور دوسرے راستے سے واپس ہوتے جیسا کہ عید کی نماز کے لئے کرتے تھے، لہٰذا ایک راستے سے آنا دوسرے سے واپس جانا مستحب ہوا۔ واللہ اعلم۔