الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سنن دارمي
من كتاب الزكاة
زکوٰۃ کے مسائل
21. باب مَتَى يُسْتَحَبُّ لِلرَّجُلِ الصَّدَقَةُ:
21. آدمی کے لئے صدقہ کرنا کب مستحب ہے
حدیث نمبر: 1689
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي هِشَامٌ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "خَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا تُصُدِّقَ بِهِ عَنْ ظَهْرِ غِنًى، وَلْيَبْدَأْ أَحَدُكُمْ بِمَنْ يَعُولُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرماتے ہیں: بہترین صدقہ (خیرات) وہ ہے جس کے دینے کے بعد بھی آدمی مالدار ہے، پھر تم میں سے کوئی صدقہ پہلے انہیں دے جو اس کے زیر پرورش ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الزكاة/حدیث: 1689]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1691] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے، لیکن حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1426] ، [ابن حبان 3363] ، [شرح السنة للبغوي 1674]

وضاحت: (تشریح حدیث 1688)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آدمی صدقہ کرے لیکن اس وقت صدقہ کرنا مستحب ہے جبکہ اہل و عیال اور خود اس کے لئے کچھ مال بچا بھی رہے جس سے وہ تجارت کرے، اپنے اہل و عیال کے حقوق بھی ادا کرے، ایسا شریعت میں نہیں ہے کہ سب کچھ صدقہ و خیرات میں دیدے اور خود کنگال ہو کر بیٹھ جائے، اور صدقہ و احسان پہلے اپنوں پر کرے، انہیں پہلے نوازے پھر دوسروں کے ساتھ احسان و سلوک کرے، «وَأَبْدَأَ بِمَنْ تَعُولُ» کی مزید وضاحت اگلے باب میں آرہی ہے۔
اسی طرح اپنا کل مال يا اثاثہ صدقہ کرنے کی تفصیل آگے آرہی ہے۔