سیدنا ابوہريرة رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان پر اس کے گھوڑے اور غلام کی کوئی زکاة نہیں ہے۔“[سنن دارمي/من كتاب الزكاة/حدیث: 1670]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1672] » اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1463] ، [مسلم 982] ، [أبوداؤد 1594] ، [ترمذي 628] ، [نسائي 2467] ، [ابن ماجه 1812] ، [أبويعلی 6138] ، [ابن حبان 3271] ، [مسند الحميدي 1104، وغيرهم]
وضاحت: (تشریح حدیث 1669) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ گھوڑے اور غلام میں زکاة واجب نہیں ہے۔ تفصیل (1667) پرگذر چکی ہے۔