سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا تو سورہ ص پڑھی، پس جب آیت سجده سے گزرے تو نیچے اترے اور سجدہ کیا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1593]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1595] » اس روایت کی سند ضعیف ہے، لیکن حدیث صحیح ہے، اور اس کی تخریج و تفصیل (1505) میں گذر چکی ہے۔ مزید یہ کہ اس حدیث سے خطیب کا خطبے کے دوران قرآن پڑھنا ثابت ہوا۔