سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص رات کے اندھیرے میں نماز کی غرض سے نکلے الله تعالیٰ قیامت کے دن اس کو نور عطا فرمائے گا۔“[سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1460]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد والحديث يصح بشواهده، [مكتبه الشامله نمبر: 1462] » یہ روایت حسن اور شواہد کے پیشِ نظر حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن حبان 2046] ، [موارد الظمآن 422] ، [مجمع الزوائد 2109]
وضاحت: (تشریح حدیث 1459) اس حدیث سے رات کی تاریکی میں نماز کے لئے جانے کی فضیلت ثابت ہوئی، ایسے آدمی کے لئے قیامت کے دن نور ہی نور ہوگا۔