سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی صفیں برابر رکھو تاکہ تمہارے دلوں میں اختلاف نہ پڑ جائے“، راوی نے کہا: اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”بیشک اللہ تعالیٰ رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے دعا کرتے ہیں پہلی صف والوں پر“، یا یہ کہا: ”پہلی صفوں والوں پر۔“[سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1298]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1299] » یہ حدیث صحیح ہے دیکھئے: [أبوداؤد 663/659] ، [نسائي 810] ، [ابن حبان 2157] ، [موارد الظمآن 386]
وضاحت: (تشریح حدیث 1297) یعنی صف کو پورا کرنا باعثِ ثواب ہے، ایک حدیث میں ہے: جو شخص صف ملائے گا اللہ تعالیٰ اس کو اپنی رحمت سے ملا دے گا، اور جو صف کو کاٹے گا اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے اس کو کاٹ دے گا۔ دیکھئے: [أبوداؤد 661] ، [نسائي 822] ، اس حدیث میں پہلی صف میں کھڑے ہونے والوں کی فضیلت ہے۔