سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ام القرآن (فاتحہ) نہ پڑھے اس کی نماز ہی نہیں ہے۔“[سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1276]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1278] » یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 756] ، [مسلم 394] ، [أبوداؤد 822] ، [ترمذي 247] ، [نسائي 909] ، [ابن ماجه 837] ، [أبويعلی 7224] و [ابن حبان 1782 وغيرهم]
وضاحت: (تشریح حدیث 1275) حدیث کا لفظ، «لَا صَلَاةَ» ہے جو نکرہ ہے اور عموم پر دلالت کرتا ہے، معانی یہ ہیں کہ وہ نماز فرض ہو یا نفل، سرّی ہو یا جہری، امام کے ساتھ ہو یا منفرد، اس میں سورۂ فاتحہ نہ پڑھی جائے تو وہ نماز صحیح نہیں ہوگی، اس لئے ہر نماز کی ہر رکعت میں فاتحہ پڑھنی چاہئے، اکیلے پڑھتے ہوں یا امام کے پیچھے، ہر صورت میں سورۂ فاتحہ پڑھنا چاہئے۔