سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں سب لوگوں سے زیادہ اس نماز کے وقت کا علم رکھتا ہوں (یعنی عشاء کی نماز کا وقت)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت (عشاء کی نماز) پڑھتے تھے جب کہ تیسری رات کا چاند ڈوبتا ہے۔ یحییٰ نے کہا: امام دارمی رحمہ اللہ نے اس روایت کو اپنی کتاب سے بشیر بن ثابت کے طریق سے املا کرایا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1245]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1247] » یہ حدیث صحیح ہے۔ ابوعوانہ الوضاح اور ابوبشر: جعفر بن ابی وحشیہ ہیں۔ دیکھئے: [أحمد 274/4] ، [أبوداؤد 418] ، [ترمذي 165] ، [نسائي 529]
وضاحت: (تشریح حدیث 1244) یعنی اوّل وقت میں غیابِ شفق کے بعد فوراً آپ عشاء کی نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔