سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کی نماز سورج غروب ہوتے وقت پڑھتے تھے جب سورج کا اوپری کنارہ غروب ہو جاتا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1243]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1245] » یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھے: [بخاري 561] ، [مسلم 636، نحوه] و [أبوداؤد 417، مثله] و [ترمذي 164] و [ابن ماجه 688] و [ابن حبان 1523]
وضاحت: (تشریح حدیث 1242) اس حدیث سے ثابت ہوا کہ مغرب کی نماز غروبِ آفتاب کے بعد فوراً پڑھ لینی چاہے، یہ ہی مغرب کی نماز کا اوّل وقت ہے۔