عائذ بن عبداللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو سنا، وہ کہتے تھے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، فرماتے تھے: ”جو ناک میں پانی چڑھائے وہ جھاڑے صاف کرے، اور جو استنجا کرے تو طاق عدد سے کرے۔“[سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 726]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف محمد بن إسحاق قد عنعن وهو مدلس. ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 730] » اس سند سے یہ روایت ضعیف ہے، لیکن حدیث اور معنی صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 161] ، [مسلم 237] ، [أبويعلی 5909] ، [ابن حبان 1438] ، [الحميدي 987]