سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب تہجد کے لئے اٹھتے تو اپنا منہ مسواک سے صاف کرتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 708]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 712] » اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [صحيح بخاري 245] ، [صحيح مسلم 255] ، [صحيح ابن حبان 1072]