سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء میں (قضائے حاجت کے لئے) داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: «اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ» یعنی ”اے اللہ میں ناپاک جنوں سے اور ناپاک جنیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“[سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 692]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 696] » اس روایت کی سند صحیح ہے۔ ابوالنعمان کا نام محمد بن الفضل ہے، اور یہ حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 142] و [مسلم 375] ، وغيرهم۔ نیز دیکھئے: [أبويعلی 3902] ، [ابن حبان 1407] ، [نيل الأوطار 87/1]
وضاحت: (تشریح حدیث 691) بیت الخلاء میں داخل ہونے سے پہلے یہ دعا پڑھنی چاہئے۔