سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک قوم کے کوڑے (گندگی کا ڈھیر) پر آئے اور کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔ امام دارمی ابومحمد رحمہ اللہ نے فرمایا: کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کے بارے میں مجھے کراہت کا علم نہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 691]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 695] » یہ سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [صحيح بخاري 224] و [صحيح مسلم 273] ، تفصیل کے لئے دیکھئے: [كتب السنن ونيل الأوطار 109/1] ، [ابن حبان 1424] ، [الحميدي 447]
وضاحت: (تشریح حدیث 690) اس حدیث سے وقتِ ضرورت کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی اجازت معلوم ہوئی۔