سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کا ارادہ فرماتے تو اس وقت تک کپڑا نہ اٹھاتے جب تک کہ زمین سے قریب نہ ہو جاتے۔ امام دارمی ابومحمد رحمہ اللہ نے کہا: یہ بھی آداب الخلاء میں سے ہے اور حدیث مغیرہ کے مشابہ ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 689]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 693] » اس سند سے یہ روایت ضعیف ہے، کیونکہ اعمش کا سماع سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے ثابت نہیں۔ تخریج کے لئے دیکھئے: [أبوداؤد 14] ، [ترمذي 14 بهذا السند، وله شاهد صحيح عند البيهقي 96/1]