سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کو دین کی تعلیم دو اور آسانی پیدا کرو، سکھاؤ اور آسانی والا معاملہ کرو۔“ تین مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اور جب تمہیں غصہ آئے تو خاموش ہو جاؤ۔“ دو مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الْغَضَبِ/حدیث: 1320]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه الطيالسي: 2730 و ابن أبى شيبة: 25379 و أحمد: 2136 - أنظر الصحيحة: 1375»