سيدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حيا ایمان سے ہے اور ایمان (والا) جنت میں ہو گا۔ بدکلامی سخت مزاجی سے ہے اور اکھڑ پن (والا) جہنم میں ہو گا۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 1314]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن ماجه، كتاب الزهد، باب الحياء: 4184 - أنظر الصحيحة: 49»
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سر مبارک بڑا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھیں خوب موٹی تھیں۔ جب چلتے تو قدرے آگے کی طرف جھک کر چلتے، ایسے معلوم ہوتا جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی ڈھلان سے اتر رہے ہیں۔ جب کسی کی طرف متوجہ ہوتے تو پوری طرح متوجہ ہوتے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 1315]