سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ کبوتری کے پیچھے بھاگ رہا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شیطان شیطانہ کے پیچھے بھاگ رہا ہے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 1300]
تخریج الحدیث: «حسن صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب، باب اللعب بالحمام: 4940 و ابن ماجه: 3765»
حضرت حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ جمعۃ المبارک کے ہر خطبے میں کتوں کو قتل کرنے اور کبوتروں کو ذبح کرنے کا حکم ضرور دیتے تھے۔ ایک دوسرے طریق سے حسن بصری رحمہ اللہ ہی سے مروی ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اپنے خطبے میں کتوں کو مارنے اور کبوتروں کو ذبح کرنے کا حکم دیتے تھے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 1301]
تخریج الحدیث: «ضعيف الإسناد موقوفًا منقطع: أخرجه ابن أبى شيبة: 19923 و معمر فى جامعه: 19733- و البيهقي فى الكبرىٰ: 413/2»