سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے رات کو ہم پر تیر چلایا وہ ہم میں سے نہیں۔“ ابوعبداللہ امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس کی سند محل نظر ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 1279]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أحمد: 8270 و ابن حبان: 5607 - أنظر الصحيحة: 2339»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ہم پر اسلحہ اٹھایا وہ ہم میں سے نہیں۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 1280]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، كتاب الإيمان: 101 و ابن ماجه: 2575 و هو فى صحيح المصنف من حديث ابن عمر: 6874 و أبى موسىٰ: 7071»
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ہم پر ہتھیار اٹھائے وہ ہم میں سے نہیں۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 1281]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الفتن: 7071 و مسلم: 100 و الترمذي: 1459 و ابن ماجه: 2577»