سیدنا حنظلہ بن حذیم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم چار زانو بیٹھے ہوئے ہیں۔ [الادب المفرد/كِتَابٌ/حدیث: 1179]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه الطبراني فى الكبير: 13/4 و ابن قانع فى معجم الصحابة، ص: 204 - أنظر الصحيحة: 2954»
ابوزریق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے علی بن عبداللہ بن عباس رحمہ اللہ کو چار زانو بیٹھے ہوئے اس طرح دیکھا کہ ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھی ہوئی تھی، یعنی دائیں ٹانگ بائیں پر رکھی ہوئی تھی۔ [الادب المفرد/كِتَابٌ/حدیث: 1180]
عمران بن مسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ اس طرح چار زانو (چوکڑی مار کر) بیٹھے تھے کہ انہوں نے ایک قدم دوسرے پر رکھا ہوا تھا۔ [الادب المفرد/كِتَابٌ/حدیث: 1181]