سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا: ”کسی آدمی کے لیے حلال نہیں کہ وہ (مل کر بیٹھے ہوئے) دو آدمیوں کے درمیان (بیٹھ کر) جدائی ڈالے۔ مگر ان کی اجازت سے بیٹھ سکتا ہے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ الْمَجَالِسِ/حدیث: 1142]
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب: 4845 و الترمذي: 2752»