سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم بچے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سلام کیا اور مجھے کسی کام کے لیے بھیجا، اور راستے میں بیٹھ کر میرا انتظار فرماتے رہے یہاں تک کہ میں واپس آگیا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں (اپنی والدہ) سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے پاس جانے سے لیٹ ہو گیا تو انہوں نے پوچھا: تم لیٹ کیوں ہوئے؟ میں نے کہا: مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کام سے بھیجا تھا۔ انہوں نے کہا: کس کام سے بھیجا تھا؟ میں نے کہا: وہ راز دارانہ کام تھا۔ انہوں نے کہا: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے راز کی حفاظت کرنا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الْمَجَالِسِ/حدیث: 1139]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، كتاب فضائل الصحابة: 2482 و أبوداؤد: 5203»