سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ یہودی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس امید سے چھینکتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں ”يرحمكم الله“ کے ساتھ دعا دیں گے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”يهديكم الله ويصلح بالكم: اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارے حال کو درست کرے۔“ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ ہی سے دوسری سند کے ساتھ اسی طرح مروی ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الْعُطَاسَ والتثاؤب/حدیث: 940]
تخریج الحدیث: «صحيح: جامع الترمذي، الأدب، ح: 2739 و سنن أبى داؤد، الأدب، ح: 5038»