ام اسید رحمہا اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: کیا وجہ ہے کہ آپ دیگر صحابۂ کرام کی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے احادیث بیان نہیں کرتے؟ سیدنا ابوقتاده رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے مجھ پر جھوٹ باندھا اس کو چاہیے کہ اپنے پہلو کی جگہ آگ میں بنا لے۔“ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرما رہے تھے اور ساتھ ساتھ اپنے ہاتھ سے زمین کو چھو رہے تھے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 904]
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه الشافعي فى مسنده: 17/1 و الطبراني فى جزء من كذب على: 97 و ابن عساكر فى تاريخه: 150/67 و البيهقي فى معرفة السنن و الآثار: 78/1»