سیدہ حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”یہ کیا ہے؟ اے ہنتاہ۔“[الادب المفرد/كِتَابُ الأقوال/حدیث: 797]
حبیب بن صہبان اسدی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے فرض نماز پڑھی، پھر اپنے پہلو میں موجود ایک شخص سے کہا: اے آدمی! پھر کھڑے ہو گئے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأقوال/حدیث: 798]
سیدنا شرید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے پیچھے سوار کیا اور فرمایا: ”کیا تمہیں امیہ بن ابی صلت کے کچھ اشعار یاد ہیں؟“ میں نے کہا: ہاں! پھر میں نے ایک بیت پڑھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور سناؤ۔“ یہاں تک میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سو شعر سنائے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأقوال/حدیث: 799]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، كتاب الشعر، باب فى إنشاد الأشعار ......: 2255 و ابن ماجه: 3758 - انظر مختصر الشمائل: 212»