الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


الادب المفرد
كِتَابُ الأقوال
كتاب الأقوال
331. بَابُ لَا تَسُبُّوا الدَّهْرَ
331. زمانے کو گالی مت دو
حدیث نمبر: 769
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ‏:‏ يَا خَيْبَةَ الدَّهْرِ، فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الدَّهْرُ‏.‏“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص اس طرح ہرگز نہ کہے: زمانے کا برا ہو، کیونکہ اللہ تعالیٰ ہی زمانہ ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأقوال/حدیث: 769]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 6182 و مسلم: 2246 - انظر الصحيحة: 531»

قال الشيخ الألباني: صحيح

حدیث نمبر: 770
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ يَحْيَى الأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”لَا يَقُلْ أَحَدُكُمْ‏:‏ يَا خَيْبَةَ الدَّهْرِ، قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ‏:‏ أَنَا الدَّهْرُ، أُرْسِلُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ، فَإِذَا شِئْتُ قَبَضْتُهُمَا‏.‏ وَلاَ يَقُولَنَّ لِلْعِنَبِ‏:‏ الْكَرْمَ، فَإِنَّ الْكَرْمَ الرَّجُلُ الْمُسْلِمُ‏.‏“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی یوں نہ کہے: زمانے کا برا ہو۔ الله عز و جل کا فرمان ہے: میں ہی زمانہ ہوں۔ میں ہی رات اور دن کو بھیجتا ہوں، پھر جب چاہوں گا ان کو قبض کرلوں گا۔ اور انگور کو ہرگز کرم نہ کہو کیونکہ کرم مسلمان مرد ہوتا ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأقوال/حدیث: 770]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرج طرفه الأول أحمد: 8232، وهو فى الصحيحين كما سبق دون قوله ”أرسل الليل .....“ و أما طرفه الثاني فقد أخرجه مسلم: 2247 و أبوداؤد: 4974 و رواه البخاري: 6183، بلفظ قلب المومن»

قال الشيخ الألباني: صحيح