حضرت عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تھا کہ ان کے دل میں کوئی خیال آیا، پھر سنبھل کر فرمانے لگے: بردباری تجربے ہی سے آتی ہے۔ تین بار انہوں نے یہ بات دہرائی۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 564]
تخریج الحدیث: «صحيح موقوفًا: أخرجه ابن أبى شيبة: 30558 و ابن سعد فى الطبقات: 1/ 129 و البيهقي فى شعب الإيمان: 8528 - المشكاة: 5056، التحقيق الثاني»
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ٹھوکریں کھانے والا ہی بردبار ہوتا ہے اور تجربے والا ہی دانا ہوتا ہے۔ ایک دوسری سند سے سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے اسے مرفوعاً بھی بیان فرمایا ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 565]
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه الترمذي، كتاب البر و الصلة: 2033 - انظر الضعيفة: 5646»