سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا، یا ہمارے بڑوں کا حق نہیں پہنچاتا، وہ ہم میں سے نہیں۔“[الادب المفرد/كِتَابُ الأكَابِرِ/حدیث: 353]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن أبى الدنيا فى العيال: 186 و هناد فى الزهد: 614/2 و الخرائطي فى مكارم الأخلاق: 351 و الحاكم: 178/4 و البيهقي فى شعب الإيمان: 10979»
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا، اور ہمارے بڑے کا حق نہیں پہچانتا اور اس کی عزت و توقیر نہیں کرتا، وہ ہم سے نہیں ہے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ الأكَابِرِ/حدیث: 354]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب، باب الرحمة: 4943 و الترمذي: 1920 و الحميدي: 597 و ابن أبى شيبة: 214/5 و أحمد: 7073»
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ہم میں سے نہیں ہے جو ہمارے بڑوں کا حق نہ پہچانے اور ہمارے چھوٹوں پر شفقت نہ کرے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ الأكَابِرِ/حدیث: 355]
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ہمارے چھوٹے پر رحم نہ کرے، اور بڑے کی عزت و تکریم نہ کرے، وہ ہم سے نہیں ہے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ الأكَابِرِ/حدیث: 356]
تخریج الحدیث: «حسن صحيح: أخرجه ابن أبى الدنيا فى العيال: 187 و الطبراني فى الكبير: 227/8 - انظر الصحيحة: 2196»