سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ساتھ گھل مل جاتے تھے حتی کہ میرے ایک چھوٹے بھائی سے فرماتے: ”اے ابوعمیر! تیری چڑیا نے کیا کیا؟۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 269]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، الأدب، باب الانبساط إلى الناس: 6129 و مسلم: 2150 و أبوداؤد: 4969 و الترمذي: 1989 و ابن ماجة: 3720»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسن یا سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کا ہاتھ پکڑا اور ان کے قدم اپنے قدم مبارک پر رکھے، پھر فرمایا: ”اوپر چڑھو۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 270]