سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان غلام جب اپنے آقا کا حق ادا کرے تو اس کے لیے دوہرا اجر ہے۔“ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں ابوہریرہ کی جان ہے! اگر اللہ کی راہ میں جہاد کرنا، حج کرنا اور والدہ کی خدمت کرنا نہ ہوتا تو میں غلامی کی حالت میں مرنا پسند کرتا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 208]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب العتق، باب العبد إذا أحسن عبادة ربه و نصح سيده: 2548 و مسلم: 1665 - الصحيحة: 877»