نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے غلام تمہارے بھائی ہیں، لہٰذا ان سے حسن سلوک کرو۔ جو کام تم سے نہ ہو سکے اس میں ان سے مدد لو، اور جو کام ان سے نہ ہو سکے اس میں ان کی مدد کرو۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 190]
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه أحمد: 20581 و أبويعلي: 920 و أبونعيم فى معرفة الصحابة: 3430 - الضعيفة: 1641»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: کام کرنے والے کی اس کے کام میں مدد کرو، بلاشبہ جو اللہ کے لیے عمل کرتا ہے وہ محروم نہیں ہوتا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 191]