سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں: میں معمولی گوشت والی ہڈیاں بھی گن کر رکھتا ہوں تاکہ خادم کے بارے میں بدگمانی پیدا نہ ہو (کہ اس نے چرا لیا ہے)۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 168]
حارثہ بن مضرب کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: میں بدگمانی سے بچنے کے لیے معمولی گوشت والی ہڈیاں بھی گن لیتا ہوں۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 169]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن الجعد فى مسنده: 371/1 و ابن سعد فى الطبقات: 67/4 و الخرائطي فى مكارم الاخلاق: 160/1 و أبونعيم فى الحلية: 202/1 و البيهقي فى شعب الإيمان: 6709»