سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ لوگوں سے کہا کرتے تھے: ہم تمہیں اس سے زیادہ جانتے ہیں جتنا جانوروں کا علاج کرنے والے جانوروں کو جانتے ہیں۔ ہم ان لوگوں کو بھی جانتے ہیں جو تم میں اچھے ہیں اور انہیں بھی جو تم میں برے ہیں۔ تمہارے اچھے لوگ وہ ہیں جن سے بھلائی کی امید کی جاتی ہے اور جن کے شر سے لوگوں کو اطمینان ہو۔ اور برے وہ لوگ ہیں جن سے خیر کی امید نہیں کی جاتی اور ان کے شر سے بھی امان نہیں اور ان کا آزاد کردہ بھی آزاد نہیں ہوتا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 159]
تخریج الحدیث: «صحيح الإسناد موقوفًا وقد صح منه مرفوعًا جملة الخيار والشرار دون العتق: المشكاة: 4993 - رواه البيهقي فى شعب الإيمان: 189/13 و ابن عبدالبر فى جامع بيان العلم: 608/1 و أبونعيم فى الحلية: 221/1»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد موقوفًا وقد صح منه مرفوعًا جملة الخيار والشرار دون العتق
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ناشکرا وہ ہے جو اپنے عطیات روک لیتا ہے، اور (سفر) میں علیحدہ پڑاؤ ڈالتا ہے، اور اپنے غلام کو مارتا ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 160]
تخریج الحدیث: «ضعيف موقوفًا و روى عنه مرفوعًا بسند واه جدا: الضعيفة: 5833 - رواه ابن معين فى تاريخه: 485/4 و الطبراني فى تفسيره: 566/24»
قال الشيخ الألباني: ضعيف موقوفًا و روى عنه مرفوعًا بسند واه جدا
حضرت حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے اپنے غلام کو اپنے اونٹ پر پانی لانے کا حکم دیا لیکن غلام سو گیا (اور پانی نہ لایا) تو اس نے آگ کا ایک شعلہ لا کر اس کے چہرے پر ڈال دیا۔ غلام (گھبرا کر بھاگا تو) ایک کنویں میں گر گیا۔ جب صبح ہوئی تو وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا (اور صورتِ حال بتائی) تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جب اس کا چہرہ دیکھا تو اسے آزاد کر دیا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 161]