سیدنا نافع بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(کسی) مسلمان کی نیک بختی میں سے (یہ بھی ہے کہ اسے) کھلا گھر، نیک پڑوسی اور آرام دہ سواری میسر آ جائے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ الْجَارِ/حدیث: 116]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره: الصحيحة: 282 - أخرجه أحمد: 5372 و المروزي فى البر و الصلة: 240 و عبد بن حميد: 385 و ابن أبى عاصم فى الآحاد: 2366 و الطحاوي فى شرح مشكل الآثار: 2772 و الحاكم فى المستدرك: 166/4، 167 و البيهقي فى الأدب: 1022»