سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں ایک درخت ہے جس کے سائے میں سوار سو سال چلے گا، لیکن اس کا سایہ ختم نہیں ہو گا۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجنة و النار و صفتهما/حدیث: 978]
حسن رحمہ اللہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، اور عوف نے بیان کیا: مجھے خبر ملی ہے کہ وہ (سایہ) دراز ہو گا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجنة و النار و صفتهما/حدیث: 979]