سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) مجھے بتائیں جنت میں جس کی عرض (چوڑائی) آسمانوں اور زمین کے برابر ہے، تو پھر جہنم کہاں ہو گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے بتاو یہ جو رات ہے جس نے تم پر ہر چیز مخفی کر دی تھی، اس کا کیا بنے گا؟“ اس نے کہا: واللہ اعلم (اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے)، آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجنة و النار و صفتهما/حدیث: 974]
تخریج الحدیث: «صحيح ابن حبان، رقم: 103 . قال شعيب الارناوط: اسناده صحيح . مستدرك حاكم: 92/1، رقم: 103 .»