سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہنمیوں کو جہنم میں ڈالا جائے گا، تو وہ یہی کہے گی، کیا کچھ اور ہے؟ حتیٰ کہ اس کے پاس اللہ تبارک وتعالیٰ آئے گا تو وہ اپنا قدم اس میں رکھے گا تو وہ سمٹ جائے گی اور کہے گی، کافی ہے، کافی ہے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجنة و النار و صفتهما/حدیث: 960]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب التفسير، باب قوله (وتقول هل من مزيد)، رقم: 4849 . مسلم، كتاب الجنة وصفة، باب النار يدخلها الجبارون الخ، رقم: 2848 .»