سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ تین (تہائیوں) قسموں پر جمع کیے جائیں گے: تہائی جانوروں پر ہوں گے، تہائی اپنے قدموں پر چل رہے ہوں گے اور تہائی اپنے چہروں کے بل۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب أحوال الاخرة/حدیث: 944]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ تین قسموں پر جمع کیے جائیں گے: تہائی سواریوں پر، تہائی اپنے قدموں پر چلیں گے اور تہائی چہروں کے بل“، عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! وہ اپنے چہروں کے بل کس طرح چلیں گے؟ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس ذات نے انہیں ان کے قدموں پر چلایا، وہ اس پر قادر ہے کہ وہ انہیں ان کے چہروں کے بل چلا دے سنو! وہ ہر بلند جگہ اور کانٹے سے اپنے چہروں کے ذریعے بچے گے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب أحوال الاخرة/حدیث: 945]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب التفسير، باب قوله ((والذين يحشرون على وجوههم الخ))، رقم: 4760 . مسلم، كتاب صفات المنافقين، باب بحشر الكافر على وجهه، رقم: 2806 . سنن ترمذي، رقم: 3142 .»