سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ سے ملاقات کرنا پسند کرتا ہے، اللہ اس سے ملاقات کرنا پسند کرتا ہے، جو اللہ سے ملاقات کرنا ناپسند کرتا ہے تو اللہ اس سے ملنا ناپسند کرتا ہے، اور اللہ کی ملاقات سے پہلے موت ہے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الزهد/حدیث: 932]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الرقاق، باب من احب لقاء الله احب الله لقاء، رقم: 6507 . مسلم، كتاب الذكر والدعاء باب من احب لقاء الله احب الله الخ، رقم: 2684 . سنن ترمذي، رقم: 1066 . سنن نسائي، رقم: 2309 . سنن ابن ماجه، رقم: 4264 .»