جعفر بن محمد نے اپنے باپ سے روایت کیا، انہوں نے کہا: ام ایمن رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے ابراہیم کی ماں کی لونڈی تھیں، پس جب وہ آتیں تو کہتیں: «السلام لاعليكم»، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (صرف) «السلام» کہنے کی رخصت عنایت فرمائی۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الدعوات/حدیث: 833]
تخریج الحدیث: «طبقات ابن سعد: 224/8 . الاصابة فى تميز الصحابة: 173/8 .»