سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سبحان اللہ کہنا نصف میزان ہے، اللہ اکبر زمین و آسمان کو بھر دیتا ہے اور لا الہ الا اللہ کسی ستر و حجاب اور آڑ کے بغیر اپنے رب تک پہنچ جاتا ہے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الدعوات/حدیث: 831]
تخریج الحدیث: «سنن ترمذي، ابواب الدعوات، رقم: 3518 قال الالباني: ضعيف . ضعيف الجامع الصغير، رقم: 3229 .»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے تمہارے لیے افضل کلام پسند فرمایا، قرآن میں سے نہیں جبکہ وہ قرآن کا حصہ ہے، «لا اله الا الله، والله اكبر، وسبحان الله وبحمده، والحمد لله رب العالمين، ولا حول ولا قوة الا بالله العلي العظيم» ۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الدعوات/حدیث: 832]
تخریج الحدیث: «عمل اليوم والليلة، رقم: 941 . ابن خزيمه، رقم: 1142 . صححه ابن خزيمه، رقم: 1142 و ابن حبان، رقم: 833 اسناده مرسل صحيح لغيره .»