سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو ایک آدمی نے چھینک مار کر کہا: «الحمد الله»، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «يرحمك الله» پھر دوسرے آدمی نے چھینک ماری، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کچھ بھی نہ کہا، تو اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ نے اس آدمی کو تو جواب دیا تھا، جبکہ مجھے آپ نے کچھ بھی نہیں کہا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”اس نے تو اللہ کی حمد بیان کی تھی، جبکہ تم خاموش رہے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 780]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الادب، باب الحمد للعاطس، رقم: 5867 . مسلم، كتاب الزهد، باب تشميت العاطس الخ، رقم: 2991 . سنن ابوداود، رقم: 5039 . ادب المفرد، رقم: 930 .»