مکحول رحمہ اللہ نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خیر و بھلائی میں سے سب سے جلدی ثواب نیکی اور صلہ رحمی کا ملتا ہے اور شر میں، سب سے جلدی سزا زیادتی اور فاجر جبری قسم کی ملتی ہے، وہ گھروں کو خالی چھوڑ دیتی ہے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 752]